کوئٹہ ( مسائل نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے منورہ منیر بلوچ کی قیادت میں وفد کا سمال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، فیڈریشن آف پاکستان چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، پاک ایران اور ویمن چیمبر آف کامرساینڈ انڈسٹری کا دورہ وفد میں ترجمان پی ٹی آئی محمد آصف ترین، ادریس تاج، طلحہ سہیل، یحیح خان کاکڑ، شہر یار کاسی، زبیر اکاخیل اور دیگر بھی موجود تھے
فاونڈر او چئیرمین سمال چیمبر اور پاک ایران چیمبر آف کامرس حاجی ولی نورزئی، صدر سمال چیمبر اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ٹریڈرز ونگ حاجی حمد اللہ ترین اور دیگر نے وفد کا استقبال کیا اور تاجر برادری اور بلوچستان کے مختلف ایشوز پر بریفنگ دی گئی ایم این اے منورہ منیر نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نہ تو کوئی فیکڑی ھی نہ کوئی انڈسٹری اللہ تعالی نے اس صوبے کو لاتعداد قدرتی معدنیات سے نوازنے کے باوجود کاروبار کے موقع نہ ہونے کے برابر ہے لیکن اس کے باوجود سمال چیمبر، پاک ایران چیمبر، پشین چیمبر اور ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا تاجر برادری کے مسائل کے حل اور بلوچستان میں کاروبار کو فروغ کے حوالے خدمات قابل تحسین ہے جسکا کریڈٹ ولی نورزئی، جمعہ خان نورزئی اور انکی ٹیم کو جاتا ھے
پچھلی حکومتوں نے اس صوبے کو ہمشیہ سے نظر انداز کیا ھے لیکن وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے لئے تاریخی ترقیاتی منصوبوں دیے جنکے ثمرات بہت جلد عام عوام تک پہنچیں گے بلوچستان کے تاجر برادری اور چیمبر آف کامرس کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور باہمی تعاون سے مل کر کام کرینگے
بعد ازاں ولی نورزئی اور دیگر چیمبر ممبران نے ایم این اے منورہ منیر بلوچ اور ترجمان پی ٹی آئی محمد آصف ترین کو شیلڈ پیش کیے اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
محمد آصف ترین
سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی
سینٹرل ریجن بلوچستان