سلمان اور مجھے ایک ایکشن فلم ساتھ کرنی چاہیے، سلوسٹر اسٹیلون
ممبئی(ویب ڈٰسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے اپنے پسندیدہ اداکار اور ہالی وڈ اسٹار سلوسٹر اسٹیلون کو ان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔انسٹا گرام پر بالی وڈ اداکار نے سلوسٹر اسٹیلون کے ساتھ ایک یادگار تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے ہالی وڈ اسٹار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنا ؤں کا اظہار کیا ہے۔
سلمان خان کی جانب سے تصویر شائع ہوتے ہی لاکھوں فالوورز کی جانب سے اسے پسند بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں ایک ٹوئٹ میں سلمان خان نے اپنے فالوورز کو ’ریمبو اور روکی‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے بہتر ڈائریکٹر اور رائٹرکوئی نہیں ہے، اگر بھارت سے باہر کسی شخص کو فالو کرنا ہے تو سلوسٹر اسٹیلون کو کریں کیونکہ یہ آپ کے ہیرو کے بھی ہیرو ہیں۔ہالی وڈ اداکار نے سالگرہ کی مبارکباد دینے پربھارتی سلمان کا بے پناہ شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے ساتھ ایک ایکشن فلم میں اداکاری کرنے کی بھی پیشکش کی۔خیال رہے سلمان خان کو آنے والے دنوں میں جیکولین فرنینڈس کے ساتھ کِک 2 اور ٹائیگر 3 میں کترینہ کیف کے ساتھ ایکشن میں دیکھا جائے گا۔