MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار انتقال کرگئے

ممبئی(ویب ڈیسک) تقسیم ہند سے قبل حالیہ پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں یوسف خان کے نام سے جنم لینے والے لیجنڈری بولی وڈ اداکار دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں 7 جولائی کو مداحوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے’’شہنشاہ جذبات‘‘ کہلائے جانے والے اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو گزشتہ ہفتے سانس لینے میں دشواری کے باعث ممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسی اسپتال میں انہوں نے

- Advertisement -

اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ دلیپ کمار کو گزشتہ ماہ دو بار سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔گزشتہ ماہ 6 جون کو دلیپ صاحب کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد ان کے اہلخانہ انہیں 11 جون کو گھر واپس لے آئے تھے۔ تاہم ان کی حالت ایک بار پھر بگڑنے پر انہیں گزشتہ بدھ 30 جون کو دوبارہ ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ ڈاکٹرز کی زیرنگرانی انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کے وارڈ میں تھے۔دلیپ کمار کے اہلخانہ ان کے مداحوں کو مسلسل دلیپ صاحب کی صحت سے باخبر رکھ رہے تھے اور گزشتہ دو دنوں سے ان کی حالت میں بہتری آرہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.