Masael Quetta

ایشیاکپ میں بائیکاٹ کا معاملہ! پاکستان کادو ٹوک اعلان

0 482

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ایشیاکپ میں بائیکاٹ کا معاملہ! پاکستان کادو ٹوک اعلان

- Advertisement -

کرکٹ پاکستان(ویب ڈیسک) کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا سے گزشتہ روز خبریں آئیں تھی کہ ایشیاکپ کی میزبانی اگر گرین شرٹس کے ہاتھوں سے جاتی ہے تو پاکستان کرکٹ ٹیم ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کا بائیکاٹ کردے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ پر مشتمل سہ فریقی سیریز کروائی جاسکتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ان بیانات کو بے بنیاد اور حقیقت سے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ٹورنامنٹ ہونے کے قوی امکانات ہیں، بھارت کو اپنی ضد چھوڑنا ہوگی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے فیصلے کا انتظار کرتے ہوئے، پی سی بی نے بھارت میں شیڈول آنے والے ورلڈکپ 2023 کی تیاری کیلئے سہ فریقی سیریز کے انعقاد کا بھی منصوبہ بنارکھا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے اپنی پوزیشن ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو بتاچکا ہے تاہم قیاس ا?رائیوں اور افواہوں کے باوجود بورڈ پ±رعزم ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا کی ذریعے خبریں چلائیں تھی کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے اور بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے پر پاکستان ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.