Ultimate magazine theme for WordPress.

بلاول بھٹو زرداری کی پی ٹی آئی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں پرشدیدتنقید

0 261

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں پرشدیدتنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نوے روز میں تبدیلی کا وعدہ کرنے والے عمران خان کا اب اگلی حکومت بنا کر ملکی مسائل حل کرنے کا اعلان قوم کے ساتھ ایک مذاق ہے،عمران خان کے معاشی ترقی کے بڑے بڑے دعوے زمین بوس ہوچکے، عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔۔پیرکوبلاول ہائوس میڈیاسے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ

- Advertisement -

عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیا اور اقتدار میں آکر عام آدمی سے روزگار چھین لیا۔عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کا متوسط طبقہ بھی غربت کا شکار ہوچکا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر ملکی معیشت کی سمت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کو بچانا ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارتی نے کہاکہ جب تک عوام کے پاس روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار نہیں ہوگا تو معاشی ترقی کا کوئی دعوی سچ نہیں ہوسکتا۔پاکستان کے 20 کروڑ

عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے عمران خان نے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کیلئے معاشی پالیسیاں بنائیں۔پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امیر، امیر سے امیرتر اور غریب، غریب سے غریب تر ہورہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیوں نے ہمیشہ ملک میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر کیا۔نوجوانوں کو روزگار کی ریکارڈ فراہمی سے لے کر پاک چین اقتصادی راہداری اور یورپ سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پیپلزپارٹی کے معاشی کارنامے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.