گھوٹکی کے ریتی ریلوے اسٹیشن کے قریب دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 36افراد جاں بحق
گھوٹکی (ویب ڈیسک)گھوٹکی کے ریتی ریلوے اسٹیشن کے قریب کراچی آنے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 36افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،حادثے کے بعد اپ اور ڈائون ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی،وزیراعظم نے گھوٹکی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جامع انکوائری کا حکم دے دیا،وزیر ریلوے نے بھی ٹرین حادثے پر نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں انکوائری کا حکم دے دیا،
حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سورہے تھے جبکہ ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ گزرنے کے بعد بھی ریلوت کا عملہ جائے حادثہ پر نہیں پہنچ سکا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے تعلقہ اسپتال روہڑی، پنوعاقل، سول اسپتال سکھر، صادق آباد اور رحیم یار خان منتقل کیا گیا