کوئٹہ ( مسائل نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی کاوشوں کی بدولت بلوچستان کے لئے تاریخ میں پہلی بار 700 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج منظور ہوسکا جس پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری داد کے مستحق ہیں
اس کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کویٹہ میں چائینا کے تعاون سے ٹیوب ویل بنوائے، ایک ارب روپے کویٹہ کے گیس کے لئے منظور کروائے کویٹہ شہرمیں عوام کے ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرہ سینٹرز،یوٹیلٹی اسٹورز، 50 سے زائد بجلی کے ٹرانسفارمرز اور بالخصوص کورنا وائرس کی وباء غریب اور مستحق لوگوں کی خدمات مثالی ھے۔
بیان میں مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس کے علاوہ بین القوامی سطح پر اپنے ملک وطن کی جس جراتمندانہ انداز میں ترجمانی کی وہ قابل تحسین ہے اور قابل فخر ھے اور انشاءاللہ آنے والے دور میں بھی قاسم خان سوری اپنے صوبے بلوچستان کی ترقی اورپسماندگی اور محرومی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرینگے