Ultimate magazine theme for WordPress.

صوبائی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں، عارف محمد حسنی

0 369

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت جس تسلسل اور کامیابی کے ساتھ ترقی کے زینے چڑھتے چلا جارہا ہے اس کی مثال ماضی میں کہیں بھی نہیں ملتی کیونکہ ہماری کابینہ نے وزیرِ اعلیٰ کے اہم منصب کیلئے اسمبلی کے بہترین شخص جو نہ صرف سیاست بلکہ اپنے اعلیٰ کردار میں بھی ممتاز ہیں کا انتخاب کیا ہے

- Advertisement -

جنکی سربراہی میں معیاری ترقیاتی عمل کے ذریعے صوبے کی پسماندگی کا جلد خاتمہ ہوکر ایک نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے جو اپوزیشن سمیت چند ناعاقبت اندیش لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا، صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اگر بغض اور تنقید برائے تنقید کی عینک اتاریں تو انہیں نظر آئے گا پورے صوبے کے تمام اضلاع میں تعلیم، صحت، انفراسٹکچر اور امن وامان سمیت دیگر شعبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں اور اس معیاری ترقی کا عمل آیندہ بھی جاری رہے گا

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کی قیادت میں صوبائی حکومت کو کسی قسم کوئی خطرہ لاحق نہیں اور وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ صوبے کے پر امن سیاسی ماحول خراب کرکے بد اعتمادی فضاء پیدا کرنے کی ناکام کوشش کریں، انہوں نے واضح کیا کہ ہم کابینہ کے اراکین ہمیشہ کی طرح وزیر اعلیٰ کے ساتھ جس عزم و عہد کے ساتھ کھڑے تھے انشاء اللہ مستقبل میں بھی یہ اتحاد مضبوطی سے قائم رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.