MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پوری قوم عمران نیازی کے اصل کرتوت جان چکی ہے، چنگیز خان جمالی

1 191

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی ، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اورسیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہاہے کہ عمران نیازی اپوزیشن کی تحریک عدم اعتمادکا سامناکرنے کی بجائے میدان چھوڑ کر بھاگ گئے ، عمران نیازی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا اب پوری قوم عمران نیازی کے اصل کرتوت جان چکی ہے،پی ٹی آئی کے رہنماوں کے وزیراعلیٰ پنجاب پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی عوام کو نہ گھبرانے کے لیکچر دیا کرتے تھے لیکن اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعدوہ گھبرا کر میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے تمام تقاضے پورے کئے لیکن عمران نیازی نے اپنی انا کی خاطر پاکستان کے آئین کو پاوں تلے روند ڈالا اورخط کو جواز بناکر اسکے پیچھے چھپنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں لیکن عوام اس خط کی اصل حقیقت جان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کسی بھی بیرون ملک کی مدد نہیں لی بلکہ پاکستانی عوام کی خواہشات کے مطابق نا اہل سلیکٹڈ عمران نیازی سے جان چھڑانے کیلئے قانونی طریقہ کاراختیارکیا لیکن نا اہل عمران نیازی اوراسکے اسٹے آرڈر کے پیچھے چھپے ڈپٹی اسپیکرنے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کوبلڈوز کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے اپوزیشن پرالزام لگایا کہ وہ بیرونی امداد لیکر میری حکومت گرانا چاہتے ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ عمران نیازی نے خود اپنی حکومت ختم کرکے غیر ملکی سازش کو کامیاب بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ ملک میں آئین اورقانو ن کی بات ہے اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین اور جیالوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے پاکستان پیپلز پارٹی کسی کو بھی پاکستان کے آئین کو توڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہا کہ آئین کو توڑنے پر عمران نیازی اور قاسم سوری کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی ہونی چاہئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے چیئرمین ہلال احمر سردار شاہد لغاری سے ملاقات کی۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.