کتوں کی لڑائی پر بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے،فائرنگ سے خاتون جاں بحق چار خواتین زخمی
نارووال (ویب ڈیسک) کتوں کی لڑائی پر بچوں کے جھگڑے میں بڑے بھی کود پڑے،فائرنگ سے خاتون جاں بحق چار خواتین زخمی ہو گئیں۔بتایا گیا ہے
- Advertisement -
کہ ظفروال کے نواحی گاﺅں چک میراں دا میں کتوں کی لڑائی کے باعث دو خاندان آپس میں لڑ پڑے پہلے معمولی تلخ کلامی ہوئی پھر جھگڑا طول پکڑ گیاایک گروپ نے دوسرے پر فائرنگ کر دی
جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے اور ایک خاتون تعظیم بی بی ہسپتال لے کر جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔ فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈی ایچ کیو نارووال ریفر کردیا۔