کوئٹہ(مسائل نیوز) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی استعفی نہیں دینگے، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کو اکثریتی اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناراض دوستوں کو منانے کی کوشش جاری رہے گی ناراض دوستوں کی شکایات و تحفظات دور کئے جائینگے۔