کوئٹہ، بی ایم ہسپتال میں ڈاکٹر و ایمر جنسی موجود نہ ہونے پر باہر روڈ پر خاتون نے بچے کو جنم دے دیا
کوئٹہ(مسائل نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بی ایم سی ہسپتال کے باہر روڈ پر خاتون نے بچے کو جنم دیا،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل نے معاملے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بی ایم سی اسپتال کے باہر بروری روڈ پر خاتون نے بچے کو جنم دیا اہل خانہ نے روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا اہل خانہ کا کہنا ہے کے ہسپتال میں نہ ڈاکٹر، نہ کوئی ایمرجنسی موجود ہے ہمارے خاتون نے بچے کو روڈ پر جنم دیا ہے۔دوسری جانب بولان میدیکل کمپلیکس ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرنوراللہ موسیٰ خیل نے معاملے کی تحقیقات کیلئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر نجمہ غفار، ممبران میں ڈاکٹر راحید جمالی،نرسنگ سپرنٹنڈنٹ متین شامل ہیں،جو معاملے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریگی۔