بھارت میں طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا
ممبئی (مسائل نیوز) بھارت میں طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔طیارے کے خریدار نے جہاز کو رکھنے کے لیے ائیرپورٹ کا ہینگر استعمال کرنے کی بجائے گھر کے قریب رکھنا چاہا تھا۔طیارے کو ٹرک پر سوار کرایا گیا جو منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی پل کے نیچھے پھنس گیا۔ بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق دلی ائیرپورٹ کے نزدیک مرکزی شاہراہ پر ٹرک پر لدا ایک بڑا طیارہ پل کے نیچھے سے گزرنے کے دوران اونچائی زیادہ ہو جانے کی وجہ سے پھنس گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ پل تلے پھنسا ہوا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساتھ والی سڑک پر ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔طیارہ ایک ٹرک پر لدا ہوا ہے تاہم ڈرائیور کو پل کی اونچائی کا اندازہ نہیں ہو سکا تھا۔
ٹرک ڈرائیور اور عملے نے گھنٹوں کوشش کے بعد طیارے کو نکال لیا تاہم اس سے جہاز کو نقصان پہنچا۔
یہ طیارہ فضائی کمپنی ائیر انڈیا کا ہے تاہم کپمنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ فروخت کر دیا گیا ہے۔
طیارے کے خریدار نے جہاز کو رکھنے کے لیے ائیرپورٹ کا ہینگر استعمال کرنے کی بجائے گھر کے قریب رکھنا چاہا تھا اور اسی خواہش کو ممکن بنانے کے لیے طیارے کو مالک کے پاس لے جایا جا رہا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیر لائن پھنسے طیارے کی ملکیت سے دستبردار ہو گئی ہے۔
ائیرلائن کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ طیارہ کسی نے خرید لیا تھا۔مالک کے پاس ہی جانے کے لیے طیارے کو ٹرک پر سوار کرایا گیا جو منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی پل کے نیچھے پھنس گیا۔سوشل میڈیا پر صارفین واقعہ پر خوب طنز کر رہے ہیں۔ویڈیو کو سوشل میڈیا پر لاکھوں کی تعداد میں افراد دیکھ چکے ہیں۔