Ultimate magazine theme for WordPress.

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

0 268

اسلام آباد(مسائل نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی اٹلی میں کانفرنس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روکا گیا۔

- Advertisement -

اسٹاف کے مطابق ائیرپورٹ امیگریشن کرائی تو کہا گیا یوسف رضا گیلانی کا نام ای سی ایل میں ہے۔ خیال رہے کہ 18 نومبر2019 کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا نام بھی ای سی ایل سے خارج کیا گیا تھا جس کے بعد یوسف رضا گیلانی ایشیا پیسیفک سمٹ میں شرکت کے لئے کمبوڈیا روانہ ہوئے تھے۔ یوسف رضا گیلانی کو پندرہ دن کے لئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزارت داخلہ کو باہر جانے کے لئے درخواست دی تھی جس کے بعد انہیں وزارت داخلہ کی جانب سے باہر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.