MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلڈنگ مٹیریل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سستا گھر بنانا اب شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گیا

1 357

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مکوآنہ(مسائل نیوز)جڑانوالہ میں بلڈنگ مٹیریل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سستا گھر بنانا اب شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گیا ہے سریے کی اونچی اڑان سیمنٹ بجری اینٹوں سمیت الیکٹرک اور سینٹری سامان کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ درآمدی سامان کی قیمت بڑھنے کے باعث تعمیراتی میٹیریل مہنگا ہو رہا ہے ملک میں مہنگائی کے طوفان کے ساتھ بلڈنگ میٹیریل کے سامان کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں سستا گھر بنانا شہریوں کے لیے خواب بن کر رہ گیا ہے سریے کی قیمت آسمان کو چھوتی ہوئی 1 لاکھ 65 ہزار روپے فی

- Advertisement -

ٹن پر جا پہنچی ہے سیمنٹ کی بوری میں 200 روپے آضافہ ہو چکا ہے جبکہ سریا کے ریٹ 60 سے 70 ہزار روپے فی ٹن بڑھ چکے ہیں الیکٹرک اور سینٹری سامان سمیت دیگر تعمیراتی سامان بھی 50 فیصد مہنگا ہو گیا ہے ریت بجری اور ٹایلز کی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ چکی ہیں جبکہ روپے کی قدر میں کمی اور تعمیراتی لاگت بڑھنے پر جڑانوالہ اور مختلف علاقوں میں کئی عمارتوں کی تعمیر کا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے-

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تعمیراتی سامان کی لاگت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا جس کے بعد تعمیراتی صنعت تباہی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.