MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یہ دن صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی

7 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام نصیرآباد ڈویژن کے امیر علامہ سید ساجد علی شاہ،تحریک لبیک اسلام رخشان ڈویژن کے امیر علامہ فداحسین جلالی،تحریک لبیک اسلام قلات ڈویژن کے امیر علامہ عبدالرحمن مینگل،ودیگرنے7 ستمبر یوم ختم نبوت کے طورپر مناتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن حضور ﷺ کی ختم نبوت کا تحفظ ہوا۔اس دن حضورﷺ کی عزت وناموس کا جھنڈابلند ہوا۔اس دن آپ کی ختم نبوت پر ڈاکہ ڈالنے والے ذلیل و رسوا ہوئے،آپ کی رادئے ختم نبوت کو چوری کرنے والے ناکام و نامراد ہوئے،حضور اکرم ﷺ کے تاج ختم نبوت کو چھیننے والے خائب و خاسر ہوئے،اس دن پاکستان کی پارلیمنٹ اور پوری قوم نے مل کر مرزائی اور قادیانیوں کو جسد ملت اسلامیہ سے کاٹ کر علیحدہ کردیا اور انہیں آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دےدیا گیا،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی نے کہا ہے کہ اس پر صرف پوری پاکستانی قوم نے ہی نہیں، بلکہ پوری امت مسلمہ نے سجدہ شکر ادا کیا ،کیوں کہ قادیانیت کے تعفن اور اس کی سڑھاند نے پوری امت مسلم کو بے چین اور مضطرب کیا ہوا تھا۔اس تاریخی اورعظمت کے حامل دن کو تو چاہئے تھا کہ پوری قوم ملکی اور سرکاری سطح پر مناتی،اس کے لیے مجالس منعقد کی جاتیں،پروگرام ہوتے،شکرانے کے نوافل اداکئے جاتے اور آئندہ کے لیے اس فتنے اور اس طرح کے دیگر فتنوں سے تحفظ کی دعائیں بھی مانگی جاتیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس دن پوری قوم کراچی سے لےکر شمالی علاقہ جات تک،بولان سے درہ خیبر تک متحد تھی اور ایک آواز تھی ایک ہی مطالبہ تھا کہ قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے۔7 ستمبر 1974 ء کو پاکستان کی آئین ساز اسمبلی میں آئین میں ترمیم کرتے ہوئے قادیانیوں کی حیثیت کا تعین کیا اور متفقہ طور پر آئین میں ترمیم کرتے ہوئے انہیں غیر مسلم اقلیت قرار دیاگیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

7 Comments
  1. […] نیوز)تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع خاران کے امیر علامہ خدا بخش […]

  2. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے صوبائی رہنماء میر محمد زمان محمد […]

  3. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع چاغی کے امیر سردار عبد الغیاث […]

  4. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع خضدار کے امیر علامہ محمد صادق […]

  5. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع لسبیلہ کے امیر علامہ شفیق احمد […]

  6. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام کے بزرگ رہنماء پیر سید آغا گل […]

  7. […] نیوز )تحریک لبیک اسلام کے صوبائی ترجمان علامہ مفتی فرید آحمد ساسولی،تحریک لبیک اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عمران […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.