Ultimate magazine theme for WordPress.

شہبازشریف کا یوم دفاع پر شہدائ، جنگ ستمبر کے ہیروز اور غازیوں کو سلام

0 765

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے یوم دفاع پر شہدائ، جنگ ستمبر کے ہیروز اور غازیوں کو سلام کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1965 میں آج کے دن قوم نے بے مثال یک جہتی سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہمارے سر اللہ تعالی کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ اس نے ہمیں کئی گنا بڑے دشمن پر فتح عطا فرمائی ،1965 میں آج کے دن قوم نے بے مثال یک جہتی سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی تھی ،ہماری بہادر افواج نے زمین، فضاء اور سمندروں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر قوم کو فتح سے ہمکنار کیا ،آج کا دن پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے اتحاد سے تاریخی فتح کا پرمسرت دن ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.