MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، فواد چوہدری

اسلام آبا د(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مل کر مادر وطن کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے،یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے، دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمہ میں افواج پاکستان کی جرات اور بہترین پیشہ وارانہ مہارت اور قومی ترقی، جمہوریت کی مضبوطی اور عالمی امن کے لئے کوششیں لائق تحسین ہیں۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ 6

- Advertisement -

ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے اور وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے عہد کی تجدید کے لئے طلوع ہوتا ہے، 6 ستمبر 1965ء کو ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس دن کو جرات و بہادری، ایثار و قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ بنایا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے انہی لمحوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے اندرونی چیلنجز و بیرونی سازشوں کو شکست دی اور جذبہ ئ￿ ستمبر نے ہی ہمیں خودانحصاری کی منزل سے سرشار کر کے ہماری آزادی اور خودمختاری کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.