Masael Quetta

ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے ، عمران خان

0 469

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)یوم ِدفاع وشہداء کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وطن کی سلامتی اور تحفظ کیلئے اپنی قیمتی جانیں قربان کرنے والے قوم کے بہادر بیٹوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے، خطے کے لوگوں کی خوشحالی اوربہتری کیلئے اس کا جواب اسی مثبت انداز میں دیاجانا چاہیے ،بد قسمتی سے ماضی میں ہندوستان،افغان سر زمین کو پاکستان میں بد امنی اور دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے استعمال کرتا رہاہے ،اقوام عالم کو جارحانہ رویئے پر ہندوستان کو ذمہ دار ٹھرانا چاہیے،ہم ملک کے دفاع، سلامتی اور بقا کا تحفظ ہر قیمت پر کرتے رہیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے

- Advertisement -

کہاکہ زندہ قومیں آزمائشوں سے گزر کر اور بھی زیادہ مضبوط ہو جاتی ہیں، 1965ء میں جب دشمن نے ہماری آزادی اور بقاء کو پامال کرنے کی کوشش کی تو پاکستانی قوم مضبوط چٹان کی طرح اس کے سامنے ڈٹ گئی، 6 ستمبر کو ہندوستان نے پاکستان پر غیراعلانیہ جنگ مسلط کی تو پوری قوم محافظان وطن کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی، بہت سے لوگ نہتے پیدل ہی سرحدوں کی جانب چل پڑے،قومی ہم آہنگی اور یکجہتی کے اس عظیم مظاہرے نے ہماری بہادر مسلح افواج کے جذبوں کو اور بھی مہمیز لگا دی اور وہ دشمن کے خلاف اس بے خوفی سے لڑے کہ دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.