Masael Quetta

علاقائی اخبارات عوام کی آواز ہیں،بشریٰ رند کا خصوصی پیغام

4 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے اخبارات ، جرائد اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے صوبے میں گزشتہ تین سالوں میں جو کام کئے ہیں اس سے قبل نہیں ہوئے
کوئٹہ( خ ن ) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے آل پاکستان ریجنل نیوزپیپرز سوسائٹی رجسٹرڈ کی دو سالہ سالگرہ کی تقریبات کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ، صحافت ملک کا چھوتھا ستون ہے ، اس کی بقاءاور ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے وژن کے مطابق صوبائی حکومت نے اخبارات ، جرائد اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے صوبے میں گزشتہ تین سالوں میں جو کام کئے ہیں اس سے قبل نہیں ہوئے۔ آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی (رجسٹرڈ) کی دو سالہ کامیاب جدوجہد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، تنظیم موثر انداز میں علاقائی اخبارات کی نمائندگی کررہی ہے ، علاقائی اخبارات عوام کی آواز ہیں ، ان کے ذریعے مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے ، ان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ، خصوصاً کرونا وائرس کی وباءکے دوران علاقائی اخبارات نے بھر پور انداز میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے کام کیا، اور حکومت کے ساتھ ملکر عوام کو ایس او پیز پر عملدرآمد ، وائرس سے بچاﺅ اورشہریوں کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے مہم کامیاب بنائی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.