پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان محمد آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ھے کہ ملک عبید اللہ کاسی کی موت انسانیت کی منہ پر طمانچہ ھے نہ کوئی جرم نہ کوئی گناہ ظالموں نے ایک قوم کے معتبر کا چراغ گل کردیا پاکستان تحریک انصاف ملک عبید اللہ کاسی کی ظالمانہ موت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ھے اور احکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے بیان میں مزید کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ھے لیکن نا انصافی کا نظام نہیں چل سکتا کہ دن دھاڑے کسی بھی بے گناہ کو اغوا کیا جاتا ھے
اسکی رہائی کے لئے کئی دنوں تک دھرنا دیا جاتاہے جس میں بلوچستان کے سیاسی، مذہبی، سماجی اور قبائلی شخصیات نے شرکت کی اور بازیابی کا مطالبہ کرتے رھے لیکن ان سب کے باوجود یہ اغواء برائے تاوان والے اتنے مضبوط اور طاقتور نکلے کہ تاوان نہ ملنے پر انکو قتل کیا گیا ھے ملک عبید اللہ کاسی کی موت ایک فرد کی موت نہیں بلکہ انسانیت کی موت اور انسانیت کی منہ پر طمانچہ ھے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے آخر کب تک بلوچستان کے لوگ اپنے بے گناہوں کی لاشیں اٹھاتے رھنگے اور ایک موت کے بعد چند دنوں کی مذمت اور تعزیت کے ان بے گناہوں کی موت سرگوشیوں میں گم یو جاتی ہیں اس کے لئے سب کو سیاسی، مذہبی اور قبائلی مفادات سے بالاتر تر ہوکر سوچھنا ہو گا
محمد آصف ترین
ترجمان پی ٹی آئی
سینٹرل ریجن بلوچستان