بلاول بھٹو کو امریکا کے دورے سے قبل ہی ہری جھنڈی دکھا دی گئی
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی امریکا روانگی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو امریکا اپنے لیے سپورٹ مانگنے جا رہے ہیں۔اسی حوالے سے ڈیمو کریٹ پارٹی امریکا کے رہنما طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کیلیفورنیا بیسڈ پر ایک لابنگ فرم کو ہائر کیا جو مسلسل ان کوششوں میں رہتے ہیں کہ بلاول کو یہاں پر کسی بھی طریقے سے متعارف کروایا جائے۔لوگوں کو ان سے ملوایا جائے تاکہ تعلقات بڑھیں
مگر یہ ابھی یہ بات بھول جائیں کہ ایک یا دو سینیٹر سے ملاقات کر کے کوئی بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ہمیں بلاول بھٹو کے امریکا جانے سے کوئی ڈر نہیں ہے،ان کی پی ڈی ایم کا ڈھڑن تختہ ہو گیا۔جبکہ سینئر صحافی ہارون الرشید کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو امریکا کی مدد لے کر برسراقتدار آئے تھے،امریکا نے لابنگ کی ، برطانوی وزارت خارجہ نے دخل دیا تو ان کی وجہ سے بینظیر بھٹو یہاں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔اب بلاول بھٹو بھی اسی کام کے لیے امریکا جا رہے ہیں، مراد علی شاہ ان کے دست رواز ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے
بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ کی امریکہ روانگی کے مقاصد بیان کر دئیے۔ انہوں نے اینکر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکہ نہیں جا رہے۔بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی