اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اتنی جدوجہد کے بعد ہم پاگل ہیں جو کسی سے ڈیل کر لیں، سوات جلسے میں میری اور پارٹی کی نمائندگی شہبازشریف نے کی، مجھیکشمیر الیکشن کی ذمہ داری دی گئی ہے، مسلم لیگ ن آپ کے سامنے کھڑی ہے اور بول رہی ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ ہم ڈیل کیوں کریں گے؟ کیا ہم پاگل ہیں؟ قوم سے سچ بولنا چاہیئے، کیوں ڈیل ہوگی اور کس سے ہوگی؟ اتنی جدوجہد کے بعد ہم پاگل ہیں جو کسی سے ڈیل کر لیں، پی ڈی ایم نے بہت بڑے مقاصد حاصل کرلئے ہیں، پی ڈی ایم نے عوام کو باور کرایا کہ اس سے زیادہ نااہل حکومت نہیں آئی، نواز شریف 18گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کو زیرو پر لے کر آئے، جب حساب کتاب کا وقت آئے گا تو حساب کتاب ضرور ہوگا، قوم سب جان چکی ہے ان کی حقیقت سامنے آگئی ہے