ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی ویسٹ انڈیز اورامریکہ سے انگلینڈ منتقل ہونے کا امکان
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی ویسٹ انڈیز اورامریکہ سے انگلینڈ منتقل ہونے کا امکان
- Advertisement -
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ان ممالک سے منتقل کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کو دی تھی اور 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی انگلینڈ کو دی تھی۔ ایسی صورت حال میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی انگلینڈ کو دینے کی درخواست کر سکتا ہے اور 2030 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کو دی جا سکتی ہے۔آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا سے انگلینڈ منتقل کرنے کا امکان ہے۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ابھی تک کرکٹ سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے مطابق نہیں ہیں، تاہم کم وقت میں ورلڈ کپ کیلئے دونوں ممالک میں میدانوں کو تیار کرنا مشکل ہے۔