MNN News
Ultimate magazine theme for WordPress.

عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی پاکستان کے اڈے امریکہ کو دینے کا تصور بھی نہ کرے ‘ اسد قیصر

لاہور( ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ امریکہ کواڈے دینے کے حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں ہوااورعمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی تصور بھی نہ کرے کہ پاکستان کے اڈے امریکہ کو دیں گے

- Advertisement -

،ملک کو سب سے زیادہ پانی کی کمی کے مسئلے کا سامنا ہے ،اپوزیشن سے درخواست کرتا ہوں پانی سمیت تمام مسائل پر بات چیت او ران کے حل کے لئے پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے دورہ لاہورپر آئے وفد کے ہمراہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وفد نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ اسد قیصر نے کہا کہ لاہور تاریخی شہر ہے ہم اس کے عوام سے ملنے یہاں آئے ہیں ، یہاں ہمیں کھانوں کی دعوت بھی دی گئی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.