پنجاب میں گورنر راج اوراسمبلی تحلیل کرنے کی زورپکڑتی افواہوں پراپوزیشن نے سرجوڑ لیے
لاہور(مسائل نیوز)پنجاب میں گورنر راج اوراسمبلی تحلیل کرنے کی زورپکڑتی افواہوں پراپوزیشن نے سرجوڑ لیے اوریہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ ایسی کسی صورتحال پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے پیپلزپارٹی،ترین گروپ،عبدالعلیم خان گروپ اور دیگر سے اس تناظر میںمشاورت کی ہے اورمتحدہ اپوزیشن نے صوبے میں گورنر راج پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔ مسلم لیگ (ن)نے اپنے ارکان اسمبلی کو پیشگی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک ساتھ رہنے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاقِ کیا
گیا ہے۔
[…] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل یا اسمبلی سے نکلنے کے اعلان کے بعد ن لیگ سمیت حکمران […]