بطورعوامی نمائندہ ہم نے پہلے بھی پی پی ایچ آئی کو ہر فورم پر سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی ہمارا تعاون جاری رہیگا
خاران ( مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءو رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہا کہ صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ہم نے بطور عوامی نمائندہ اپنے علاقے کی پسماندگی ناخواندگی سمیت تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام سہ ماہی جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے پی پی ایچ آئی کے سی او عزیز احمد جمالی کا خاران دورے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خاران میں بی ایچ یو کے قیام سے لوگوں کو ان دہلیز میں صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکا ہے انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی کی تعاون سے خاران کے یونین کونسل راسکوہ میں تین نئے بی ایچ یوز کے قیام سے یہاں کے عوام کا صحت کے حوالے سے ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا بطور عوامی نمائندہ ہم نے پہلے بھی پی پی ایچ آئی کو ہر فورم پر سپورٹ کیا ہے اور آئندہ بھی ہمارا تعاون جاری رہیگا۔پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام سہ ماہی جائزہ اجلاس زیر صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر عزیز احمد جمالی منعقد ہوا۔
اجلاس میں رکن صو بائی اسمبلی واجہ ثنا بلوچ کمشنر رخشان ڈویڑن سعید احمد عمرانی۔ڈائریکٹر ایم ای آر اکبر ناصر. ڈی ایچ اوڈاکٹر محمد انور سیاپاد۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر محمد حسن سمیت مختلف ڈی ایس یوز کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرز جس میں ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے ریحان حمید بلوچ۔ واشک کے ڈاکٹرامیر تیمور نوشیروانی پنجگور و تربت کے ڈاکٹر منیر احمد بلوچ۔ خضدار کے شفیق الرحمن مینگل۔ خاران کے سہیل اسلام بلوچ شریک تھے۔اجلاس میں تمام ڈی ایس ایمز نے اپنے اپنے ڈسٹرکٹ کے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔