Masael Quetta

بلوچستان: تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم انکشافات

0 339

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان: تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اہم انکشافات

کوئٹہ( مسائل نیوز) صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے اور کسی بھی تعلیمی ادارے میں دو پازیٹیو کیسسز کی نشادہی پر مذکورہ ادارے کو مخصوص ایام کے لئے  بند کر دینے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں

- Advertisement -

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے حکام کا اعلی سطحی اجلاس،

صوبائی وزیر تعلیم کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان شیر خان بازئی ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کوویڈ سیل کے سربراہ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے شرکت کی، محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح چھ سے سات فیصد کے درمیان ہے

بلوچستان کا ہیلتھ کئیر سسٹم اسوقت تک  پورے طور پر درپیش صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے تیار ہے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کے لئے اساتذہ کی رضاکارانہ خدمات حاصل کی جائیں گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.