MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے،جام کمال

4 499

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

گوادر کو ترقی سے اب کوئی نہیں روک سکتا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر (ویب ڈیسک)وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان دوروزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے ، وزیراعلیٰ بلوچستان میرجام کمال خان نے اپنے دورہ گوادر کے موقع پر کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ،بغیر فنڈزکے ترقی اور ترقیاتی کام کرانا نہ ممکن ہے

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ موجودہ دور حکومت کے تمام ترقیاتی کام زمین پر موجود ہیں ہرشعبے کی ترقی کا عزم لیکر نکلیں ہیں ،اس موقع پر کمشنرمکران اور دیگر اعلی حکام نے وزیراعلی کا استقبال کیا صوبائی وزیر نور محمد دمڑ، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی، چیف سیکرٹری بلوچستان و دیگر اعلی حکام بھی وزیراعلی بلوچستان کے ہمراہ تھے۔ گوادر دورے کے موقع پروزیراعلی کا پاک چائنہ بزنس سینٹر کا دورہ کیا

اس موقع پروزیراعلی کو گوادر کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اور ماسٹر پلان پر بریفنگ دے جائے گی وزیراعلیٰ بلوچستان مختلف پراجیکٹس کا بھی افتتاح کیا گوادر کے علاقے سربندن میں زیرتعمیر گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیااسکول میں فٹ سال گراونڈ اور اضافی کمرے بنانے کیلئے حکام کو ہدایات جاری کردیں ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.