جمائما گولڈ اسمتھ کا سجل علی کے لیے محبت کا اظہار
لاہور(مسائل نیوز) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی سے محبت کا اظہار کیا ہے۔سجل علی نے ایک انٹرویو میں اپنی نئی فلم کے حوالے سے کہا کہ یہ پہلا پاکستانی پروجیکٹ ہے جس میں پاکستان کے کلچر کو اچھے انداز میں میوزک اور ڈائیلاگ کے ذریعے دکھایا گیا۔ جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سجل علی کے انٹرویو کی ایک ویڈیو شئیر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ وہ سجل سے بہت پپار کرتی ہیں اور وہ انتظار نہیں کر پا رہیں کہ لوگ سجل کو ان کی فلم میں دیکھیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی بین الاقوامی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘ 24 فروری کو برطانیہ میں ریلیز کی جائے گی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم 24 فروری 2023 کو برطانیہ کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس کلاسک رومانٹک کامیڈی فلم کو جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ ریلیز سے قبل ہی فلم بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل کر چکی ہے۔
سعودی فلمی میلے کا افتتاح ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ‘ سے کیا جائے گا۔ پاکستانی اداکارہ سجل علی کے ساتھ اس فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی، پاکستانی نڑاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثر ہوکر لکھی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل اس فلم کو 27 جنوری 2023 کو برطانیہ میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب یہ 24 فروری 2023 کو برطانیہ میں سینما گھروں کی زینت بننے گی۔
[…] پروڈیوسراورسابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے میں […]
[…] پروڈیوسراورسابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے میں […]
[…] کے چیئرمین، سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ کاش میری ارینج میرج ہوئی ہوتی تو یہ مجھ پر […]
[…] (مسائل نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردئیے۔میڈیارپورٹس […]
[…] (مسائل نیوز)جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم کے پریمیئر کے موقع پر پاکستان سے محبت کا […]
[…] ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں گزارے […]