Ultimate magazine theme for WordPress.

سردار اختر مینگل اورمولانا عبدالواسع کے درمیان ملاقات، اہم مسائل پر بات چیت

0 328

کوئٹہ(مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور حکومت تبدیلی بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے گزشتہ روز کراچی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں جام حکومت کی تبدیلی، تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن جماعتوں کو فنڈز کی عدم فراہمی اور بلوچستان کے اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ اس وقت جام حکومت کی وجہ سے بلوچستان تباہی و بربادی کا شکار ہے اور اب انہیں مزید صوبے کو بحرانوں میں دھکیلنا مزید نقصان کا باعث ہوگا، حکومت اور ان کے اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ اب مزید عوام پر عذاب نازل نہ کریں بلکہ اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائے کیونکہ اس وقت ان کے اتحادی اور اپنے پارٹی کے وزرا اور اراکین ناراض ہے اور ان کو اخلاقی طور پر وزارت علی سے استعفیٰ دینا چاہئے اب اگر وہ استعفیٰ نہیں دیں گے تو پھر یہ واقعی سلیکٹڈ وزیراعلی ہے۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان کے تمام تر حالات کے ذمہ دار موجودہ حکمران خود ہے بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام ہر اس اقدام کے خلاف ہے جس سے صوبے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلوچستان کے معاملات پر آئندہ بھی بات چیت اور گفت و شنید رہے گی جمعیت علما اسلام اور بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کے معاملات پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہے گی اور حالا ت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.