Ultimate magazine theme for WordPress.

سفاکیت کی انتہاء، لاہور میں 9 ماہ کا کم سن بچہ ظالم باپ کے بدترین تشدد کے باعث جاں بحق

0 391

لاہور (مسائل نیوزء) سفاکیت کی انتہاء، لاہور میں 9 ماہ کا کم سن بچہ ظالم باپ کے بدترین تشدد کے باعث جاں بحق، صوبائی دارالحکومت کے علاقے ساندہ میں ملزم اپنی بیوی کے سامنے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا، ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ساندہ میں پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ کم سن کی والدہ کی مدعیت میں اس کے شوہر کے خلاف درج کر لیا گیا۔
ایف آئی آر میں بچے کی والدہ نے موقت اختیار کیا گیا کہ شوہ اس کے سامنے بچے کو مارتا رہا۔بچے کی چیخ و پکار سن کر بے ہوش ہو گئی تو رشتہ داروں نے اسپتال پہنچایا۔ہوش آنے پر پتا چلا کہ اس بچہ چل بسا ہے تو دوبارہ بے ہوشی کے دورے پڑنے لگے۔

- Advertisement -

ظالم شوہر نے میری غیر موجودگی میں بچے کی تدفین بھی کر دی اس کی اطلاع بھی رشتہ دار خاتون سے ملی۔تفصیلات کےمطابق مقدمہ میں تشدد اور حبس بے جا کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایس پی اقبال ٹاون کے مطابق بچے کی قبر کشائی کے بعد پوسٹمارٹم ہو گا اگرقتل ثابت ہوا تو قتل کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔ دوسری جانب پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں سنگدل باپ کا اپنے چھ ماہ کے بچے کو فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے واقعے کا مقدمہ تھانہ اروپ پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق کوٹ اسحاق کا رہائشی آکاش اپنے چھ ماہ کے بچے کو گھر سے لے گیا اور واپس نہ آیا۔
مدعیہ خاتون نے کہا اس کے بیٹے دانیال کو اس کے خاوند نے فروخت کر دیا ہے۔ بچے کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کے والد ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیق کے لیے ایس پی سول لائن اسد الرحمٰن کو انکوائری آفیسر مقررکر دیا گیا۔سی پی او کہتے ہیں بلا تفریق انصاف فراہم کرنا ضلعی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.