اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایکسپورٹ پر خصوصی توجہ کے باعث حکومت پیداوار اور ایکسپورٹ بیسڈ گروتھ پر کام کررہی ہے۔
سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیگام میں انہوں نے لکھا ہے کہ 22-2021 کی پہلی سہ ماہی میں ایکسپورٹس 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو کہ گزشتہ سال 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں 5.47 ارب ڈالر تھی ایکسپورٹس میں 28% اضافہ ہوا ہے۔
وزیر مملکت نے مزید لکھا کہ اس ماہ کپاس کی پیدوار 100 فیصد بڑھ کر 3.8 ملین گانٹھوں تک پہنچ گئی ہے، جو کہ پچھلے سال اکتوبر 1.8 ملین گانٹھوں پر تھی۔
فرخ حبیب نے یہ بھی لکھا کہ اس سے نہ صرف پاکستان کو 5 فیصد سے زیادہ جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ہماری برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے لکھا کہ ماضی میں اسحاق ڈار کی کریڈٹ کارڈ اور مصنوعی گروتھ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا تھا،( ن) لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت میں پاکستان کی ایکسپورٹس بڑھنے کے بجائے کم ہوگئی تھی ، پاور لومز کباڑ کے بھاؤ فروخت ہو رہی تھی۔