Ultimate magazine theme for WordPress.

نوجوت سنگھ سدھو کو گرفتار کرلیا گیا

0 275

ممبئی(مسائل نیوز)بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی سمیت متعدد رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سیاستدان و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی کو اترپردیش میں وزیر کے قافلے کی گاڑی تلے کچل کر ہلاک ہونے والے کسانوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج پر گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے گزشتہ روز اترپردیش میں نائب وزیراعلیٰ اجے مشرا کی آمد پر کسانوں نے احتجاج کیا تھا اس دوران بی جے پی رہنما کے بیٹے نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی تھی جس میں 8 کسان ہلاک ہوگئے تھے۔

- Advertisement -

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے کار کو آگ لگائی جس سے کار میں موجود 4 افراد ہلاک ہو گئے۔

مذکورہ واقعے کے خلاف کانگریس کے رہنما اور بھارتی پنجاب کی ریاستی اسمبلی کے رکن نوجوت سنگھ سدھو دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ چندی گڑھ میں گورنر ہاؤس کے باہر بی جے پی حکومت کے خلاف اور کسانوں کی حمایت میں احتجاج کے لیے پہنچ گئے اور وہاں دھرنا دے دیا۔

واضح رہے کہ بھارت کے مختلف حصوں میں کسان حکومت کی زرعی پالیسی کے خلاف کئی ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں جب کہ مودی سرکار کا کہنا ہے کہ حکومت کی زرعی پالیسی سے کسانوں کو فصلوں کے بہتر دام ملیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.