عمر شریف کا جسد خاکی کراچی پہنچانے کے تمام انتظامات مکمل
کراچی(مسائل نیوز)پاکستان کے لیجنڈری فنکار عمر شریف کا جسد خاکی کراچی پہنچانے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کامیڈی کنگ عمر شریف کا جسد خاکی اعزاز کے ساتھ پاکستان منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ میت نیورمبرگ سے پہلے میونخ منتقل ہوگی۔
میونخ سے ترکش ایئر کی پرواز جسد خاکی پرواز TK-1634 کے ذریعے استنبول پہنچائے گی اور استنبول سے دوسری پرواز TK-708سے میت کراچی لائی جائے گی۔
عمر شریف کے جسد خاکی کے حوالے سے سی اے اے کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے کار گو ٹرمینل پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں تاہم جسد خاکی کو ایئرپورٹ سے ایدھی سردخانے منتقل کیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ عمر شریف کو عبداللہ شاہ غازی مزار سے متصل قبرستان میں سپرخاک کیا جائے گا۔