Ultimate magazine theme for WordPress.

کنول آفتاب کی اپنے شوہر کے ہمراہ دلکش تصاویر

0 254

کراچی(مسائل نیوز)پاکستان کی مقبول ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی اپنے شوہر اور اداکار ذوالقرنین سکندر سے ساتھ نئی اور دلکش تصاویر سامنے آئیں ہیں۔

ان تصاویر کی مناسبت سے سوشل میڈیا اسٹار کنول آفتاب نے ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں۔

اس ویڈیو میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کے نئے فیشن شوٹ کے س منظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں کنول آفتاب کو ایک دلہن اور ذوالقرنین سکندر کو دلہے کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ جن میں کنول بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں سال ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کی اداکار ذوالقرنین سکندر سے ساتھ شادی ہوئی ہے جس کے بعد ان میں مثبت تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔

اس حوالے سے ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے بتایا ہے کہ انہوں اپنے شوہر کی درخواست پر اب اپنے سر پر دوپٹہ پہننا شروع کر دیا ہے۔

ٹک ٹاکر کنول سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے شوہر کے ساتھ مختلف تصاویر شئیر کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اکثر ان کی تصویروں کے کیپشن میں یہی لکھا ہوتا ہے کہ ہر چیز کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.