Ultimate magazine theme for WordPress.

عدالتوں کے فیصلوں میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا: حمزہ شہباز شریف

4 237

لاہور(مسائل نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کے فیصلوں میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ۔ آج چور چور کا نعرہ بھی دفن ہو گیا ہے ۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن کے نام پر مجھے 2 سال جیل میں رکھا گیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں ہے ۔ نیشنل کرائم ایجنسی کو شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے ۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے والہانہ محبت کا اظہار کیا ، ملک کے عوام کو ڈلیوری چاہیے ۔ لاہور ، ملتان موٹروے کا سفر کیا تو محسوس ہوا جنوبی پنجاب کے فاصلے سمٹ گئے ہیں ۔ لودھراں ایکسپریس وے 24 ارب کی لاگت سے مکمل ہو گئی ہے ۔ ملتان کڈنی انسٹیٹیوٹ میں 50 کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں ۔

- Advertisement -

حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک میں بجلی کے منصوبے لگے ، حکومت کی نااہلی سے لوڈشیڈنگ دوبارہ واپس آگئی ہے ۔ 2018 الیکشن پر تحفظات تھے ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری پارٹی نے میثاق معیشت کی بات کی تو مذاق اڑایا گیا ، کہاں گئے 200 ارب ڈالر جو باہر سے آنے والے تھے ۔ بنی گالہ کی غیر قانونی زمین کو لیگل بنا لیا جاتا ہے ۔

لیگی رہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت میں 52 روپے والی چینی 110 روپے کلو میں مل رہی ہے ۔

4 Comments
  1. […] (مسائل نیوز)وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہاہے کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی عدلیہ کے فیصلے کا […]

  2. […] نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں،آئندہ برس […]

  3. […] نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں دوبارہ اپوزشین لیڈر لانے کا فیصلہ […]

  4. […] کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہاہے کہ اسمبلیاں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.