عمران خان کی گرفتاری، حریم شاہ نے بڑی دھمکی دیدی
پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ردعمل دیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں حریم شاہ نے دھمکی آمیز لہجے میں لکھا ‘سننے والے سن لیں،
اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی’۔سننے والے سن لیں اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی۔
سننے والے سن لیں اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام پکس اور وڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی۔#ImranKhan
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) August 5, 2023
تاہم جب یہ خبر سامنے آئی کہ عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے تو حریم شاہ کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی۔ حریم شاہ نے کہا ‘میرے عزیز ہم وطنو! تھوڑی دیر تک ایک اہم ویڈیو پیغام جاری کروں گی’۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کےبعد لاہور پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔
[…] عمران خان کی گرفتاری، حریم شاہ نے بڑی دھمکی دیدی […]
[…] عمران خان کی گرفتاری، حریم شاہ نے بڑی دھمکی دیدی […]
[…] عمران خان کی گرفتاری، حریم شاہ نے بڑی دھمکی دیدی […]