صوبائی حکومت کی ترقی و عوامی سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے:لیاقت شاہوانی
- Advertisement -
(مسائل نیوز ڈیسک )
ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ترقی و عوامی سہولیات کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے اس سلسلے میں صوبے کے طول و عرض میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے حکومت نے اس ضمن میں طویل المدت اور قلیل المدت منصوبوں کی درجہ بندی کر رکھی ہے اور کوشش ہے کہ عوام ان سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب کیچی بیگ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خصوصی فنڈز سے جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کوئٹہ شہر کی خوبصورتی سمیت صحت تعلیم پینے کے صاف پانی نکاسی آب سڑکوں کی توسیع ومرمت ٹف ٹائل اور کھیلوں کے میدانوں کی تزئین وآرائش سمیت عوام کے مفاد عامہ کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں انہوں نہ کہا کہ کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کی بحالی اور لوگوں کو شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی عمل جاری ہے اور انشائاللہ جلد ہی عوام کوئٹہ شہر کی حالت میں مثبت تبدیلی دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ ماضی میں صوبے کے دیگر حصوں کی طرح کوئٹہ شہر پر بھی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت گو ناگوں مسائل کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ترجیحات میں کوئٹہ شہر کے لوگوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تمام حلقوں میں یکساں بنیادوں پر ترقیاتی و عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے بعد ازاں ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے شاہوانی اسٹیڈیم کچھی بیگ سریاب میں جاری ترقیاتی کاموں جن میں واکنگ ٹریک انڈور گیم کے لیے نو تعمیر شدہ بلڈنگ اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ اور اسٹیڈیم میں گراسی کا معائنہ بھی کیا انہوں نے جاری کام پر تسلی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم کی فعالیت سے علاقے کے نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیاں میسر آ سکیں گی اور وہ غیر نصابی سرگرمیوں سے دور رہیں گے اس موقع پر انہوں نے کیچی بیگ میں کلی گوگڑائی سریاب میں جاری و مکمل ٹف ٹائل اور نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ بھی کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبائی حکومت کا مقصد جامع حکمت عملی کے تحت ایک مؤثر میکینزم مرتب کرتے ہوئے گڈ گورننس کا قیام ہے تاکہ صوبہ درست سمت کی جانب گامزن ہو کرتیزی سے ترقی کی منازل طے کر سکے انہوں نیکہا کہ کویٹہ شہر سمیت صوبہ بھر میں عوامی مفاد و مجموعی ترقی کے بیشمار منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جن کے مکمل ہونے سے صوبے بھر میں مثبت و واضح تبدیلیاں دیکھی جاسکیں گی اس موقع پر علاقہ معتبرین نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی کا علاقہ کی ترقی اور جاری و مکمل شدہ کاموں پر شکریہ ادا کیا۔