Masael Quetta

بلوچستان کی عوام کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہیں، ڈاکٹر ساجدہ نورین

پاکستان اور مقبوضہ کشمیر لازم و ملزموم ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے پاکستان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا

1 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان کی عوام کشمیری عوام کیساتھ کھڑی ہیں، ڈاکٹر ساجدہ نورین

- Advertisement -

کوئٹہ(سٹی رپورٹر) یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام عزیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کے شرکاءنے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ شہر کی فضاءکشمیر بنے گا پاکستان،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ۔ریلی کی سربراہی وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کی۔ ریلی میں رجسٹرار سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ڈاکٹر زرینہ ،سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی ڈین آف فیکلٹی، انتظامی امور کے سٹاف سمیت اساتذہ اور طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت ۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاءسے وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور مقبوضہ کشمیر لازم و ملزموم ہیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے پاکستان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے متنازع علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ۔پوری قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں اور انکی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کشمیری مسلمانوں پر ظلم وبربریت کررہا ہے ۔پورے ملک میں ایک ہی وقت یوم استحصال کشمیر کادن منانا کشمیری عوام سے یکجہتی کی زندہ مثال ہے کشمیر پاکستان کا اہم حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ ہم اپنے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، بھارت خواب خرگوش میں جی رہا ہے، ہماری فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوج میں ہوتی ہے، پاکستان ہر قسم کی جارہیت کا منہ تھوڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دوسال قبل بھارت نے 5اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت بدل کرمعصوم نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کررہی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر گزشتہ دوسال سے غیرقانونی طورپر بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے۔کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کاسلسلہ جاری ہے۔کشمیرکی آئینی حیثیت کی منسوخی کے فیصلے کے بعد12ہزار سے زائدکشمیری رہنماﺅں اورکارکنوں کی جبری گمشدگی بھارتی بربریت کا منہ بولتاثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کی بحالی کیلئے آواز بلندکریں ۔بلوچستان کے عوام کشمیریوں بھائیوں سے کندھے سے کندھا ملاکر کھڑے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو ان کی آزادی کی جدوجہد میں کامیابی عطاءکرے۔تقریب کے اختتام پر شرکاءنے کشمیریوں کی فتح یابی کیلئے دعا بھی کی گئیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] نیوز) امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث ڈاکٹر ساجد میر نے گزشتہ روز لاہور میں سردار ایاز صادق، رانا مشہود […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.