Masael Quetta

پانچ اگست کا اقدام،شہبازشریف کا مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

دو سال میں بھارت نے کھلم کھلا مقبوضہ کشمیر میں من مانیاں جاری رکھیں اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے،اپوزیشن لیڈر

0 722

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پانچ اگست کا اقدام،شہبازشریف کا مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

(مسائل نیوز ڈیسک )

اسلام آباد (مسائل نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ دو سال میں بھارت نے کھلم کھلا مقبوضہ کشمیر میں من مانیاں جاری رکھیں اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ 5 اگست 2019 کے غیرقانونی بھارتی اقدامات کو دو سال ہوگئے، عالمی برادری اور ادارے بھارت کو اس کے ظلم اور قانون شکنی پر کٹہرے میں کھڑا کریں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا، ظلم وستم کے انتہاء کردی، سلامتی کونسل نشستند، گفتند، برخاستند تک محدود رہی ،دو سال میں بھارت نے کھلم کھلا مقبوضہ کشمیر میں من مانیاں جاری رکھیں اور کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ 5 اگست 2019 سے مودی نے بہادر کشمیریوں پر نفسیاتی دباو پیدا کیا لیکن وہ کشمیریوں کا آہنی عزم متزلزل نہیں کرسکا، نہ کر سکے گا،اہل پاکستان کشمیر کاز پرمظلوم کشمیریوں کی امنگوں اورمفادات کی ترجمانی کرتے رہیں گے۔ انہوںنے کہاکہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوا، ماورائے عدالت شہادتیں کئی گنا بڑھ گئیں ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں سینکڑوں شہادتیں ہوئیں،کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سیاسی قیادت پابند سلاسل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ستم ظریفی ہے کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی قانون کی خلاف ورزی کابڑا مجرم بھارت ہی سلامتی کونسل کی اس وقت صدارت کررہا ہے ،بھارت اسی ادارے کی صدارت کی کرسی پر براجمان ہے جس کی قراردادوں کی سات دہائیوں سے خلاف ورزی کررہا ہے ،ستم بالائے ستم یہ ہے

کہ اگست کے مہینے میں بھارت اس ادارے کا صدر ہے جس کی قراردادوں کی خلاف ورزیوںکا وہ خود مجرم ہے ،5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات اقوام متحدہ، سلامتی کونسل، عالمی برادری کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کواگست میں سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنا چاہئے تھی کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق استصواب رائے سمیت اقوام متحدہ کی تمام قراردادوں پر عمل کرایا جائے،

آج کے دن مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے ہمت، حوصلے، عزم صمیم اور آزادی کے حصول کے لئے غیرمتزلزل ارادے کو سلام پیش کرتے ہیں ،اہل جموں وکشمیر کی عظیم ترین قربانیاں اور مسلسل جدوجہد ان کی آزادی کی ضمانت ہے، ان شاء اللہ وہ فتح حاصل کرکے رہیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو بھی مقبوضہ جموں وکشمیر سے اسی طرح جانا پڑے گاجس طرح انگریز سامراج برصغیر سے جانے پر مجبور ہوا تھا ،مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی کے حصول تک پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہے گی ۔انہوںنے کہاکہ ہم شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ، مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کی حقیقی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.