Masael Quetta

بھارت کشمیری عوام کی منفرد شناخت ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، صدر مملکت

عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے ، عارف علوی

1 757

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارت کشمیری عوام کی منفرد شناخت ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، صدر مملکت

 (مسائل نیوز ڈیسک )

- Advertisement -

صدرمملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کی منفرد شناخت ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کیلئے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل ناگزیر ہے، عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے ۔یومِ استحصال 5 اگست 2021ء پر قوم کے نام پیغام میں انہوںنے کہاکہ بھارت نے بین الاقوامی قانون اور اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ کارروائی کی ، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی، بھارت کشمیری عوام کی منفرد شناخت ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے، 5 اگست کے بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر سمیت چوتھے جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ بھارت کا مقصد کشمیری عوام کو حق خود ارادیت کے حق سے محروم کرنا ہے ، نسل پرست بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کر دیا ہے، بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو بھارتی قابض افواج اجتماعی سزا دے رہی ہیں ، بھارتی قابض فورسز نے گزشتہ 24 ماہ سے کشمیریوں کے انسانی حقوق کی شدید اور سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ،فوجی محاصریاور کشمیریوں کی بنیادی آزادیوں پر بے مثال پابندیاں عائد کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ آج تک کشمیر کی اعلی قیادت جھوٹے الزامات کے تحت جیلوں میں بند ہے ،

کشمیریوں کی ماورائے عدالت شہادتوں اور دانستہ گرفتاریوں اور حراست کا سلسلہ بلا روک ٹوک جاری ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی کارروائیاں بھارت میں بڑھتے ہوئے ہندو فاش ازم کا مظہر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی کارروائیوں کی بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے بھی شدید مذمت کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے ، صدر عارف علوی نے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کیلئے کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں و کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت کو کشمیری عوام کو جبر سے دبانے کی مہم ختم کرنے اور 5 اگست 2019ء کے تمام اقدامات واپس لینے پر مجبور کرے، ہم جموں و کشمیر کے تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے اپنے حقیقی مقصد پر قائم ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.