(مسائل نیوز ڈیسک )
یومِ استحصال کشمیر کے حوالے ریلی آج زرغون روڈ گورنر ہاؤس کوئٹہ سے شروع ہوئی اور شہید فیاض سنبل چوک پر اختتام پذیر ہوئی.
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کی قیادت کررہے تھے.
ریلی میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلر صاحبان اور چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔
بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر اسکا مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی تمام قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی ہے. گورنر بلوچستان
پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ریلی نکالنے کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرنا ہے. گورنر سید ظہور احمد آغا
پاکستان کا موقف واضح ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے. گورنر بلوچستان
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر ذمہ وار فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے. گورنر بلوچستان
ضروری ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی توجہ کشمیر کے سلسلے کی جانب مبذول کرائی جائے اور عالمی رائے کو انکے حق میں استوار کیا جائے. گورنر بلوچستان