روسی حکومت کی ناقد دو نیوز ویب سائٹس پر پابندی عائد کرنے کا اعلان
ماسکو (ویب ڈسیک ) میں کریملن کی ناقد دو نیوز ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق متاثرہ کمپنیاں کریملن کے کڑے ناقد میخائل خوردووسکی کی ہیں، جنہوں نے تصدیق کی کہ ان کے دونوں نیوز ویب سائٹس تک صارفین کی رسائی
- Advertisement -
ممکن نہیں۔ خوردووسکی اپنے ملک میں دس سال قید کاٹنے کے بعد لندن منتقل ہو گئے تھے۔ دونوں متاثرہ ویب سائٹس کے مطابق انہیں کوئی پیشگی نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں کیوں بند کیا گیا ہے۔ روس میں ستمبر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں حکومت اور بالخصوص صدر ولادیمیر پوٹن کی ناقد آوازوں کو دبایا جا رہا ہے۔