MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کا تجارتی خسارہ 48 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0 168

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) مالی سال 2021-22ئ کے دوران 48 ارب ڈالر کا ریکارڈ تجارتی خسارہ کیا گیا ہے ۔ادارہ شماریات نے مالی سال 2021-22ئ کے تجارتی اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔اعدادوشمار کے مطابق بارہ ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 55.29 فیصد اضافہ ہوا۔گذشتہ سال درآمدات 80 ارب ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں،۔

- Advertisement -

جولائی تا جون کیدوران برآمدات 31 ارب 76 کروڑ ڈالرز رہیں، ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں درآمدات میں 41.93 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے میں برآمدات میں 25.51 فیصد اضافہ ہوا۔مئی کی نسبت جون میں تجارتی خسارے میں 33.42 فیصداضافہ ہوا۔جون 2022 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 83 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔جون میں درآمدات 7 ارب 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔اس عرصے میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.