Masael Quetta

جھل مگسی ، غفلت برتنے پر واپڈا حکام کیخلاف ایف آئی آرکا اندراج

11 ہزار واٹ کے تار گرنے سے بچہ جاں بحق ، 2 زخمی ، مال مویشی بھی مارے گئے ، درخواست گزار

1 830

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

خاران(ویب ڈیسک) وفاقی محتسب ریجنل آفس خاران میں درخواست موصول ہوئی ، جس میں شکایت کنندہ نے درخواست دی کہ 11 ہزار والٹ کے تار گرے ہوئے تھے جس کی زد میں تین بچے اور مال مویشی بھی زد مےں آگئے ، جس مےں سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور دو بچے تا حال زیر علاج ہےں ، ہم نے در در کی ٹھوکریں کھائےں مگر ہماری کسی نے نہ سنی ، متعلقہ حکام کی غفلت برتنے سے ایک قیمتی جان چلی گئی ، اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں

- Advertisement -

اب ایف آئی ار کا اندراج بھی نہےں ہورہا ، جس پر و فاقی محتسب خارن آفس نے فوری طور پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کیا ، او ر وقوعہ سے متعلق معلومات طلب کیں ، وفاقی محتسب آفس کے رابطہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو کارروائی کرنے اور غفلت برتنے والے واپڈا اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے درخواست گزار کی مدعیت مےں ایف آئی آر کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ، وفاقی محتسب کے فوری اور مفت انصاف پر درخواست گزارنے شکریہ ادا کیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.