Ultimate magazine theme for WordPress.

آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

1 879

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق نیب میں نیا کیس کھل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکہ میں کیسے جائیداد بنائی اس حوالے سے نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے جواب طلب کیا کہ نیویارک میں جائیداد کیسے بنائی؟ نیب نے نیویارک فلیٹ سے متعلق آصف زرداری کو سوالنامہ اور معلومات کے حصول کے لیے نوٹس بھجوایا ، درخواست میں چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔ن

- Advertisement -

یب نے آصف علی زرداری کو طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔ نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کہا کہ من ہٹن نیویارک میں اپرٹمنٹ ظاہر نہیں کیا، بظاہر اس اپارٹمنٹ کی خریداری کے لیے پاکستان سے کوئی رقوم نہیں بھیجی گئیں۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ سابق صدر نے درخواست میں مقف اپنایا کہ نیب کال آپ نوٹس سے ساکھ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ نیب کا کال

نوٹس معطل کیا جائے، ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت دی جائے۔ ضمانت کی درخواست کے ساتھ آصف علی زرداری میڈیکل بورڈ کی رپورٹ بھی منسلک کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوئی جس کے بعد انہیں ڈاکٹرز کی ہدایات پر اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ سابق صدر کے معالجوں کے مطابق آصف علی زرداری کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کے بلڈ پریشر اور سینے میں تکلیف کی شکایت پر معائنہ کیا تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو تیزبخار ہے اور ان کا شوگر لیول انتہائی کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.