موجودہ حکومت جھوٹ پر مبنی ایک گروہ پر مشتمل ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
خضدار(مسائل نیوز) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر سلیکٹڈ اور جھوٹ پر مبنی ایک گروہ پر مشتمل حکومت ہے ایسی حکومت جسے عوامی مینڈیٹ نہیں وہ ہر گز عوامی حکومت نہیں عمران خان نے کہا تھا کہ میری حکومت آئی تو میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دونگا پچاس لاکھ لوگوں کو گھر بناکر دینگے اور قرضہ لینے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے پاکستان معیشت اس قدر بہتر کرینگے کہ لوگ باہر سے آکر پاکستان میں ملازمت کریں گے اب ایک بچے سے بھی پوچھیں وہ کہے گا عمران خان کی حکومت سلیکٹڈ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام بھوک پیاس مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ ہوکر خودکشی پر مجبور ہیں ساڑھے تین سال میں عمران خان نے قوم کو دیا کچھ نہیں
بلکہ ایک دلدل میں پھنسا دیا تمام قومی اور جمہوری اداروں سے لے کر صحافت تک سب پرقدغن لگی ہوئی ہے ماضی میں کبھی بھی ایسی ڈکٹیٹر شپ نہیں دیکھی بدترین آمریت میں بھی قومی اداروں کو اس قدر نقصان نہیں پہنچایا گیا ملکی تاریخ میں معیشت بدحالی کے دہانے پر کھڑی ہے ہمارا معیشت ٹوٹلی آئی ایم کے کنٹرول میں ہے لوگوں کو روزگار دینے کی بجائے ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار سے محروم کیا گیا کرپشن کے خاتمے اور احتساب کا ڈھونگ رچانے والی حکومت بدترین بدعنوانی کا مرتکب ہے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم ملکی معیشت کو بربادی کے دہانے پر کھڑا کرکے قوم کے قوم کو مقروض بنادیا ہے آئندہ آنے والی حکومت کو یہ سب سنبھالنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہوگا مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات ناپید ہیں بد امنی کی انتہا تو دیکھیں آئے روز پنجاب اور ملک کے دیگر شہروں میں خواتین کے ساتھ بدترین بد تہذیبی جیسی واقعات رو نما ہو رہے ہیں بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے سزا اور جزا کا کوئی پیمانہ نہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے شروع دن سے عمران خان کی حکومت نہ صرف تسلیم کرنے سے انکار کیا بلکہ انکی
ہر ناجائز اقدام پر ملین مارچ کیئے مولنا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھاکہ ہم نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر بھی کامیابی حاصل کی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطعا یہ بات درست نہیں کہ پی ڈی ایم کمزور ہوچکی ہے ہم نے حکومت کی ہر غلط اقدام سے عوام کو آگاہ کیا اور ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرینگے اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی مولانا محمود شاہ نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی صورتحال بھی وفاق سے بد تر ہے بے روز گاری بد امنی اور لاقانونیت عروج پر ہے صوبے میں ترقی کا پہیہ جام ہے جام حکومت گزشتہ کئی دنوں سے افراتفری کا شکار ہے ان کی جماعت اپنے لوگ بھی ان کے خلاف ہو چکے ہیں جام حکومت نے تو کمال کردیا ہے منتخب عوامی نمائندے سرکاری فنڈز سے محروم ہیں جب کہ غیر منتخب لوگوں کو نوازا جارہا ہے۔