نیہا دھوپیا کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ممبئی(مسائل نیوز)بالی وڈ کی اداکارہ نیہا دھوپیا دوسری نرتبہ ماں بنی ہیں اور اس بار ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگد بیدی نے انسٹا گرام پر اپنی بیوی نیہا دھویپا کے ساتھ پوز ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔
انہوں نے لکھا، ’سروشکتی مان نے آج ہمیں ایک اور بچے کا آشیرواد دیا۔ نیہا اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں‘۔
خیال رہے کہ رواں سال ماہ جولائی میں اداکارہ نیہا دھوپیا نے اور ان کے شوہر انگد بیدی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ ان کےگھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔
انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمیں ایک کیپشن کا انتخاب کرنےمیں 2 دن کا وقت لگا۔‘
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ ’اور سب سے بہتر کیپشن جو ہم نے سوچا وہ خدا کا شکر بجا لانے کا تھا۔‘
یاد رہے کہ اداکارہ نیہا دھوپیانے 10 مئی 2018 کو خفیہ طور پر انگدبیدی کے ساتھ شادی کرلی تھی اور اسی سال نومبر میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جسکا نام ‘’مہر‘ ہے۔