Ultimate magazine theme for WordPress.

پیرس فیشن ویک میں ایشوریہ رائے نے جگایا اپنی خوبصورتی کا جادو

0 284

ممبئی ( مسائل نیوز)پیرس میں جاری فیشن ویک 2021 میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے اپنی خوبصورتی کا جادو بکھیرتے ہوئے نظر آئیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پیرس فیشن ویک کے زیرِ اہتمام ایک بیرونی رن وے شو Le Defilee L’Oreal Paris کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پیرس گئیں ہوئی ہیں۔

اس دوران اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو ایک نئے اور انوکھے انداز میں دیکھا گیا ہے جبکہ ان کا سفید رنگ کا گاؤن ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

- Advertisement -

سفید گاؤن میں اداکارہ ایشوریہ رائے کا انداز انہیں دیگر شیخصیات سے بہت مختلف بنا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایشوریہ رائے بچن کا یہ گزشتہ دو سالوں میں پہلا بین الاقوامی دورہ ہے۔

اداکارہ نے سال 2019ء کے بعد سے بیرون ملک سفر نہیں کیا کیونکہ وہ وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے حفاظتی احتیاطی تدابیر کے بارے میں انتہائی محتاط تھیں لیکن اب وہ مکمل طور پر ویکسین شدہ اور سفر کرنے کے قابل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.